
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ون کانسٹیٹیوشن ایونیو عمارت کے مزید رہائشیوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے 30 اپریل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق احسان مانی، نسیم زہرہ اور مائرہ فیصل کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔
اپیل کنندگان کے مطابق وہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو پراجیکٹ میں اپارٹمنٹس کے قانونی سب لیزی اور قابض ہیں۔
انٹرا کورٹ اپیل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 9 جنوری 2019 کے حکم میں ان ٹاورز کی زمین کو دیگر غیر تعمیر شدہ زمین سے الگ قرار دیا تھا۔
