پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان

چپ ٹیک Jun 1, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 962 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کی تیزی، تائیوان ایس ای انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ، جبکہ جاپان اور ہانک کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں ایک فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی مارکیٹس میں معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں