
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی پولیس نے جعلی شاہی پروٹوکول اور نایاب عود چوری کرنے والی جعلی شہزادی کی چال ناکام بناکر 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں ایک خاتون نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے7 ساتھیوں کے ساتھ مل کر 12ملین درہم (91کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود چوری کرلیا تاہم دبئی پولیس نے صرف 12گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
@DubaiPoliceHQ arrested eight suspects within 12 hours after they allegedly stole a rare luxury oud valued at AED 12 million. The group included a woman accused of impersonating a princess as part of the scheme. pic.twitter.com/qPI9TI6Kf8
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) May 30,2026 دبئی پولیس کے مطابق 8 رکنی گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم شخصیت خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے ، اس کے بعد تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال اور سکیورٹی انتظامات کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا۔
