امریکی فوج کے ایرانی شہر گورک پر فضائی حملے، ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا

چپ ٹیک Jun 1, 2026 IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج نے ایک دفعہ پھر ایرانی شہر گورک اور جزیرہ قشم پر فضائی حملے کر دیئے جس میں ایرانی ریڈار اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایران پر تازہ حملوں کو دفاعی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملے ایران کی طرف سے بین الاقوامی سمندر میں امریکی ایم کیو ون ڈرون گرانے کے جواب میں کیے گئے۔

https://t.co/d73wZXmCYn

— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 1,2026

سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے گورک شہر اور قشم جزیرے میں ایرانی دفاعی نظام تباہ کر دیا، حملوں میں ایک زمینی کنٹرول سٹیشن اور ڈرونز کو تباہ کیا گیا، اس کارروائی میں کوئی بھی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں