
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارٹ لندن2026ءکا کل آخری روز ہو گا ، انٹرنیشنل ٹورازم ایکسپو میں ٹریول،عمرہ، حج ٹریڈ سے وابستہ افراد کے علاوہ ایئر لائنز، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سٹال لگا رکھے ہیں۔
3 نومبر کو شروع ہونے والی سالانہ ایکسپو میں دنیا بھر سے ٹریول ٹریڈ سے وابستہ افراد شریک ہیں دوسرے دن بھی سٹالز پر غیر معمولی رش نظر آیا۔
کل آخری دن اور صبح ساڑھے نو بجے آغاز ہو گا اور شام 5بجے تک سٹال کھلے رہیں گے .
آخری روز تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ہو گی جس میں سٹال لگانے والوں سمیت دیگر مہمانوں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیے جائیں گے۔
