وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا

جگہ Nov 5, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کررہے ہیں،فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان کی سر براہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہائیکورٹ 199کا استعمال نہیں کر سکتی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہائیکورٹ میں تو روزانہ 199کے کئی مقدمات آتے ہیں،کیا ہائیکورٹ روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مقدمات کو نہیں سنے گی،دوران سماعت فریقین کے وکیل کی جانب سے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل الیا س پیش ہوئے،شاہ فیصل الیاس نے کہاکہ عدالت حکم امتناعی جاری کرنے سے پہلے ہمیں سن لے،صوبائی حکومت کے تینوں اعتراضات برقرار نہیں رکھے جا سکتے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ آپ ہمارا حکم پڑھ کر اپنے اعتراضات دائر کردیں۔

صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف احکامات کو آئینی عدالت میں چیلنج کیا تھا،آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے مختلف بینجز کے چیلنج کئے گئے احکامات کو بھی معطل کردیا،کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں