
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے دوبارہ مذاکرات کیلیے ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو خط بھیجا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کو کامیاب ہونے کا ایک اور موقع دے رہا ہے۔
امریکی نائب صدر کا یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے، ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہا اور اس حوالے سے جلد کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچے گا۔
