
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ملزموں نے فائرنگ کرکے پٹواری کو بیٹے سمیت قتل کردیا، پولیس نے ملزموں کے ممکنہ ٹھکانے کو مسمار کردیا، شدید فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، ملزمان گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ باچایانو گڑھی میں پیش آیا جہاں بڈھ بیر پولیس کو سید عالم گیرشاہ نے حالت نزع میں بیان دیاکہ وہ اپنے حجرے میں موجود تھا جہاں مسلح ملزموں نے آکر اندھادھند فائرنگ کی جس سے اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا اور وہ زخمی ہوگیا، بعدازاں عالم گیر اسپتال میں دم توڑ گیا۔
