
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکنز کی انتخابی شکست بڑی حد تک ایران جنگ کا نتیجہ ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اپنی مقبولیت انتخابی امیدواروں تک منتقل نہیں کر سکی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود انتخابی میدان میں ہوتے تو ری پبلکنز کامیاب ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ساتھ ان کے کئی معاملات پر اختلافات ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر رہیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس قاتلوں کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، جبکہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔
