دنیا وسیع جنگ کےخطرے کی طرف بڑھ رہی ہے: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خدشے کا اظہار کر دیا

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، دنیا وسیع جنگ کےخطرے کی طرف بڑھ

جگہ Mar 26, 2026 IDOPRESS

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، دنیا وسیع جنگ کےخطرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مذاکرات اور امن کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا کامیاب ہونا ضروری ہے، اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ ختم کریں، ایران پڑوسیوں پر حملے فوری روکے۔ آبنائے ہرمز کی طویل بندش تیل، گیس اور کھاد کی نقل وحرکت روک رہی ہے۔ یہ رکاوٹ عالمی کاشتکاری کے اہم موسم میں انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر رہی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ’’لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بنایا جائے، غزہ جیسی کارروائیاں لبنان میں نہیں دہرائی جائیں، لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکا جائے، حزب اللہ اسرائیل پر حملے روکے۔‘‘

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں