امن مذاکرات، امریکا و اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں کو اپنی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹا دیا

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر 2 سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ

جگہ Mar 26, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر 2 سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔


وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقرغالباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام 4 سے 5 روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ترکیے، پاکستان اور مصر کے ثالث امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے، جس کے بعد مذاکرات ممکن ہوں۔

حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں