ژوب(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل

ژوب(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع ژوب میں 4 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 اور اس کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب سے جنوب مشرق میں 110 کلو میٹر تھا۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
