عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا ، افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نےکہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، عید پر دیا گیا

عی Mar 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نےکہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر آپریشن جاری ہے ، عید پر دیا گیا وقفہ ختم ہوگیا، آپریشن اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام کارروائیاں مکمل احتیاط سے کیں ، کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا، ٹی ٹی پی اور افغان عناصر کے حملوں میں فوجی کارروائیوں کے بعد نمایاں کمی آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے بیانات غیر سفارتی اور مایوسی کے عکاس ہیں، بھارتی وزیر خارجہ کے متناز‏ع بیان پر طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف تحمل، وقار اور ذمہ دارانہ سفارت کاری پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک پر حملوں سے متعلق دعوؤں میں فالس فلیگ آپریشنز کے امکان کو رَد نہیں کیا جاسکتا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں