محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، سکیورٹی تعاون کے تحفظ پر اہم فیصلے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا، جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا

حیاتیات Mar 27, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا، جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، سکیورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے ایک بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ممکنہ نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی شہریوں، خصوصاً چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، جو اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس یونٹ کے اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی تاکہ باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں