بھارتی رکشہ ڈرائیور کی ماہانہ آمدنی جان کر سوشل میڈیا صارفین حیران

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبئی کے ایک رکشہ ڈرائیور نے یہ دعویٰ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے کہ وہ اخراجات نکال کر ماہانہ

عی Mar 27, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبئی کے ایک رکشہ ڈرائیور نے یہ دعویٰ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کر لی ہے کہ وہ اخراجات نکال کر ماہانہ تقریباً 75 ہزار روپے کما رہا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اتکرش ورما نامی سوشل میڈیا صارف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھارت میں 30 ہزار روپے کی نوکری کرنے والے کو قابلِ احترام سمجھا جاتا ہے جب کہ 75 ہزار روپے کمانے والے ایک رکشہ ڈرائیور کو نہیں، یہ کامیابی کی کیسی عجیب و غریب تعریف ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر ڈھائی ہزار روپے روزانہ کی آمدن کا مطلب ہے کہ یہ بھائی صاحب رکشہ چلا کر ماہانہ 75 ہزار روپے کما رہے ہیں اور اگر زیادہ محنت کی جائے تو 1 لاکھ ماہانہ بھی کمائے جا سکتے ہیں اور 60 ہزار روپے ماہانہ تو آرام سے کما سکتے ہیں۔

اتکرش ورما کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں