انمول عرف پنکی کیخلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا، تعداد 4 ہو گئی

عی May 15, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج ایک اور مقدمہ سامنے آ گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف سامنے آنے والے درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے، چوتھا مقدمہ 2024ء میں تھانہ وحدت کالونی میں درج کیا گیا تھا۔


پولیس نے بتایا ہے کہ یہ مقدمہ ملزمہ صابراں بی بی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ سے 20 گرام کوکین برآمد ہوئی تھی، جس کے بارے میں ملزمہ نے بتایا تھا کہ اس نے یہ منشیات کراچی میں انمول سے لی تھیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ انمول عرف پنکی کو اس مقدمے میں بھی اشتہاری نہیں کیا گیا تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں