لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
روزنامہ دنیا کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے فواد چودھری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
