
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ حنا الطاف نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے خوفناک اور غیر محفوظ تجربے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے خواتین کو درپیش ہراسانی کے مسئلے پر آواز بلند کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے بتایا ہے کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص نے مجھے شدید غیر محفوظ اور بے حد غیر آرام دہ محسوس کروایا۔
حنا الطاف کے مطابق جیسے ہی اس شخص نے مجھ سے بات کی، مجھے فوراً اندازہ ہو گیا کہ صورتِ حال محفوظ نہیں ہے، میں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو اس رویے کے بارے میں رپورٹ بھی کر دیا۔
