وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کی پارٹی کی شکست پر میمز کا طوفان

عی Nov 5, 2026 IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی مڈٹرم الیکشنز میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی سے ری پبلکنز کو تو جھٹکا لگا ہی لیکن ساتھ ہی من چلوں کو بھی موقع مل گیا اور مختلف میمز وائرل ہو گئیں۔

کہیں ٹرمپ کو بلیو سونامی میں بہتے دکھایا گیا تو کہیں میمز کے ذریعے ان کی امیگریشن پالیسیوں پر طنز کے نشتر چلائے گئے۔

جبکہ ایک اور میم میں طنز کیا گیا کہ امریکا نے ٹرمپ کی اکثریت کو ہی ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹرمپ کی ٹرولنگ میں ایرانی سفارت خانہ بھی پیچھے نہ رہا، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ ایران میں رجیم چینج کرنے چلے تھے، اب تو امریکا میں ہی رجیم چینج ہو گئی۔

صرف میمز ہی نہیں، کئی امریکی شہری بھی سڑکوں پر جشن مناتے اور خوشی میں ویڈیوز بناتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں افراد کو ’امریکا آزاد ہوگیا‘ اور نئی سیاسی امید سے جوڑتے دیکھا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں