آبنائے ہرمز کی بندش’’ درد سر‘‘ بن گئی ، بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر لمبی لمبی قطاریں ،عوام بلبلا اٹھے

 نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )آبنائے ہرمز کی بندش’’ درد سر‘‘ بن گئی ، بھارت میں   پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر

بڑا ڈیٹا Mar 27, 2026 IDOPRESS


نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )آبنائے ہرمز کی بندش’’ درد سر‘‘ بن گئی ، بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، عوام بلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول ، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت ہے ، پیٹرول پمپس پر شہریوں کی لمبی قطاریں معمول بن گئیں ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش ، تلنگانہ ، آسام اور حیدرآباد میں شہری قطاروں میں لگنے پر مجبورہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 2 منٹ میں پیٹرول ڈلوا لیتے تھے لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت پیٹرولیم مصنوعات کا 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں