ٹرمپ کا متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے علیحدگی کے فیصلے کا خیرمقدم

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کے فیصلے کا

بڑا ڈیٹا Apr 30, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ اقدام تیل کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ناسا کے ’آرٹیمس دوم‘ مشن پر جانے والے چار خلابازوں سے ملاقات کے دوران وہاں موجود صحافیوں کے یو اے ای کے اوپیک سے نکل جانے کے حوالے اس ہونے والے ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ایک شاندار فیصلہ ہے۔‘


متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اوپیک سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، جو ایران کے ساتھ جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے توانائی کے شدید بحران کے دوران تنظیم کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔


صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ بالآخر یہ فیصلہ گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی لائے گا، بلکہ تمام مصنوعات کی قیمتیں کم ہوں گی۔ اوپیک کو اس وقت کچھ مسائل کا سامنا ہے۔‘


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں