اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔ روزنامہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی ملکی مستقبل کی مجموعی منصوبہ بندی کا انتہائی اہم حصہ بن چکی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی صورتِ حال میں بروقت اٹھائے گئےاقدامات سے توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ضروریات کے پیشِ نظر خام تیل کے سٹریٹجک ذخائر رکھنے کےحوالے سے منصوبے پر کام جاری ہے، توانائی کی بچت اور پائیدار ترقی کے لیے ذرائع آمد و رفت کو ماحول دوست برقی ذرائع پر منتقل کیا جائے۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ گرڈ کی سطح پر بیٹری اسٹوریج کے لیے 2 تجرباتی منصوبوں کا پی سی ون تیار کیا جا رہا ہے، شمسی توانائی پیدا کرنے والے گھریلو صارفین کو بیٹری سٹوریج لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ، علی پرویز ملک، احسن اقبال، مشیرِ نج کاری محمد علی شریک تھے۔
