اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے مئی کیلئے ایل این جی اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 2 ایل این جی کارگوز کیلئے عالمی کمپنیوں سے بڈز مانگ لی ہیں، عالمی کمپنیاں 7 مئی تک بڈز جمع کراسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق بڈز 7 مئی کو ہی کھول دی جائیں گی، مئی کیلئے پہلے ایل این جی کارگو کی سپلائی 12 سے 14 مئی تک رکھی گئی ہے۔
دوسرے ایل این جی کارگو کی سپلائی 24 سے 26 مئی کے لیے ہوگی۔
