
جلالپور شریف ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے عید کا دن جلالپور شریف پنڈ دادنخان میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ گزارا، متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔
بعد ازاں وزیر مملکت بلال اظہر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، زلزلے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
