سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری

توانائی May 21, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کابینہ نے سالانہ ماہی گیری پابندی میں 15 دن کی نرمی کی منظوری دے دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یکم جون سے 15 جون 2026ء تک ماہی گیری کی اجازت ہو گی، محکمۂ لائیو سٹاک و فشریز کی سمری کابینہ نے منظور کر لی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ سالانہ ماہی گیری پابندی یکم جون سے 31 جولائی تک نافذ ہوتی ہے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آبی حیات کے تحفظ کے لیے ماہی گیری پر موسمی پابندی برقرار رہے گی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ماہی گیر برادری کے مطالبات پر 15 روزہ نرمی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 15 جون کے بعد ماہی گیری پر مکمل پابندی دوبارہ نافذ ہو گی۔

واضح رہے کہ مچھلی اور جھینگوں کی افزائشِ نسل کے باعث ہر سال جون اور جولائی میں ماہی گیری پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں