سپریم کورٹ؛ پسند کی شادی پر جرگے کے فیصلے پر لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

عی May 20, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں پسند کی شادی پر جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے پنجاب پراسیکیوشن کی ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیلوں پر ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پنجاب پراسیکیوشن کی ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔


ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو کشمیر سے بلوا کر قتل کیا گیا اور دفن کر دیا گیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس میں ملزمان کو نوٹس کر دیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب دیا کہ جی ضرور اس کیس میں نوٹس جاری کیا جائے، ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر لازمی نوٹس کریں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں