کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ٹرک ٹریلر تصادم اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد میں ٹرک ٹریلر تصادم اور دیگر حادثات کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے پر لکی سمنٹ فیکٹری کے قریب مزدا ٹرک اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں مزدا ٹرک میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے گڈاپ سٹی تھانے لائی گئی جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مزدا ٹرک کے کلینر 37 سالہ اکبر علی ولد اعجاز آصف کے نام سے کی گئی۔
ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
