کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر عابد کو عہدے پر ترقی نہ دینے کے معاملے پر سیکرٹری سروس کو ذاتی حیثیت میں طلب

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ صحت کے ڈاکٹر عابد کو عہدے پر ترقی نہ دینے کے معاملے پر سیکرٹری سروس کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری کو پیش ہوکر وضاحت دینے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار ایڈووکیٹ اسد اللہ بلو نے دلائل دیئے کہ عدالت نے ڈاکٹر عابد کو 2022 میں پروموٹ کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے حکم دیا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو گریڈ 19 سے 20 میں ترقی دی جائے لیکن تاحال عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ صوبائی سلیکشن کمیٹی کے روبرو بار سفارشات رکھی گئی، دونوں بار پروموشن سفارشات رد کیے گئے۔عدالت نے درخواست کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔
