لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔ نجی ٹی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔دوران ملاقات ارکان اسمبلی نے شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر اظہار مسرت کیا اور پنجاب کی 13 ہزار روڈز کی تعمیرو مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے، 3ہزار سے زائد مراکز صحت کا سٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا۔
