لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل لایا گیا اور طبی معائنے کے بعد واپس جیل منتقل کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا اور اس کے بعد انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔
خیال رہے کہ 17 اپریل کو بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری نجی اسپتال میں ہوئی تھی اور اس کے بعد انہیں دوبارہ چیک اپ کے لیے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے دوران اسپتال اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے اور غیر متعلقہ افراد کی آمدورفت محدود رکھی گئی تھی۔
