
لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ کے علاقے کمال اتا ترک ٹاور کے قریب پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس سے گھر والے ناراض تھے۔
