
گھر کے باہر 4بچے کھیل رہے تھے
ایک بچے کا نام ’’بجلی کا بل‘‘ تھا
دوسرے بچے کا نام ’’ آٹے کی قیمت ‘‘ تھا
تیسرے بچے کا نام ’’پیٹرول کی قیمت ‘‘ تھا
چوتھے بچے کا نام ’’تنخواہ ‘‘ تھا
چاروں بچے ایک ہی سکول اور ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے لیکن چوتھے بچے جسکا نام ’’تنخواہ ‘‘ تھا اس کا قد باقی تینوں بچوں سے بہت چھوٹا تھا ۔اور اس کی کلاس میں پوزیشن بھی نہ آتی ۔جس سے اس کے والدین اکثر ناراض اور غصے میں رہتے ۔
ایک دن چوتھے بچے کا باپ دفتر سے واپس آیا اور اس نے گھر کے باہر چاروں بچوں کو کھیلتے دیکھا، اسے اپنے بچے ’’تنخواہ ‘‘کے قد کو دیکھ کر بہت شرمندگی ہوئی ۔ برداشت جواب دے گئی اور ’’تنخواہ ‘‘ کو جھڑکیاں دیتے ہوئے کہا ’’کمبخت تیرے ساتھ کے بچے کتنے بڑے ہو گئے ‘‘

