وزیراعظم نے اگر تنہائی میں مجھ سے کوئی ایسی بات کی ہے،میں ان کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ ایوان میں کھل کر بتائیں،مولانا فضل الرحمان کاقومی اسمبلی  میں شہبازشریف کو جواب

حیاتیات Jun 24, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب سے بہترین تعلقات ہیں اور ہمیشہ شفقت فرماتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میں مولانا صاحب کی پوری تقریر نہیں سن سکا،بیچ میں میں ایوان میں آیا تھا،آپ کے توسط سے مولانا صاحب کی خدمت میں جواب دوں گا،انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب نے آخر میں جو ایک دو جملے فرمائے،وہ یقیناً ریکارڈ کا حصہ ہیں،میرا مولانا صاحب سے انتہائی احترام کا رشتہ ہے،میں ان کے ہاں اکثر ان کی قدم بوسی کیلئے جاتا ہوں،تنہائی میں جو باتیں میری مولانا صاحب کے ساتھ ہوئی ہیں،وہ قیامت تک قبرمیں میرے ساتھ جائیں گی،میں کبھی بات نہیں کروں گا۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے ایوان میں کھڑےہو کر کہا کہ جناب سپیکر وزیراعظم صاحب نے جس محبت کااظہار کیا ہے،میں اس محبت کو ویلکم کہتا ہوں،انہوں نے اگر تنہائی میں مجھ سے کوئی ایسی بات کی ہے،میں ان کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ ایوان میں کھل کر بتائیں۔

مولانا کی آفر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ مولانا صاحب کی فراخدلی کی بنیاد پر جو آفر ہے میں اس کو اس لئے قبول نہیں کروں گاکہ معاملات اتنے دور چلے جائیں کہ واپس نہیں آئیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں