ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل، وہ کام نہیں ہواجس کے لیے ہمیں کہہ دیا گیاتھا کہ اس کو پاس کردیں،سینیٹر پلوشہ خان

بڑا ڈیٹا Jun 23, 2026 IDOPRESS


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر پلوشہ خان نے کہاہے کہ وہ کام نہیں ہواجس کے لیے ہمیں کہہ دیا گیاتھا کہ اس کو پاس کردیں، ہم نے اس کو روک دیا ہے،وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ٹیلی کمیونیکیشن ترمیمی بل کے تناظر میں گفتگو کررہی تھیں۔


اینکرپرسن و تجزیہ نگار رؤوف کلاسرا نے بتایاکہ شزافاطمہ نے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں کہاکہ نوید قمر سے مشاورت کی تھی ، اگر آپ کے قانون ساز گروپ نے ترامیم ڈالی تھیں تو انہیں بل میں شامل نہیں کیاگی، اگر آپ کی پارٹی یہ کہہ رہی ہے کہ ہم نے کچھ بتایاتھا تو قومی اسمبلی پاس کچھ اور کرالیاگیا،یہ تودھوکہ ہے،جب بل پاس ہوتاہے تو شق وار ہوتاہے، وہاں پر آپ کی پارٹی کے لوگ نہیں سن رہے تھے، کہ کیا چیز آرہی ہے، وہ تو موجود تھے۔


اس پر سینیٹر پلوشہ خان کاکہناتھاکہ کوئی بھول چوک ہوگئی،نوید قمر نے بھی ترامیم کہی تھیں، جہاں تک مجھے پتہ ہے،بل کی کاپی منگوانے کی کوشش کروں گی ،یہ بل ابھی میری سٹینڈنگ کمیٹی میں ہے، ہم نے پاس نہیں ہونے دیا، روک دیا ہے ، اب یہ بل متنازعہ ہے، ہم پاکستان کے مفادات کا سود انہیں کریں گے۔ سینیٹر افنان اللہ اور سعدیہ عباسی ن لیگ سے ہیں، ان پر دباؤ تو نہیں؟کے جواب میں پلوشہ خان کاکہناتھاکہ ہوتا توپہلے ہی شورنہ کرتے، ان کی پارٹی کے لیے بھی اچھا ہوگیاہے، وہ کام نہیں ہواجس کے لیے ہمیں کہہ دیا گیاتھا کہ اس کو پاس کردیں، ہم نے اس کو روک دیا ہے۔


اس پر رؤوف کلاسرا نے پوچھاکہ آپ کو کس نے کہاتھا؟پلوشہ خان نے کہاکہ ہمارامروجہ طریقہ ہے، پارلیمانی لیڈر کی طرف سے ہدایات ہوتی ہیں، اس کے مطابق کام کرتے ہیں، ساتھ ساتھ دماغ کا بھی استعمال کرتے ہیں، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شیریں رحمان صاحبہ ہیں، ایک مروجہ پارلیمانی طریقہ ہے ، ہدایات تو تھیں، مجھے ایوان نے 2دن کا وقت دیاتھا، پڑھا، سمجھا اور نظرآیاکہ خطرناک مواد ہے، پھر پارٹی لیڈر بلاول سے رابطہ کیا تو اسی وقت جواب آگیاتھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں