اوم پوری کے معاشقے کے سبب دورانِ حمل بچے کو کھو دیا تھا: اداکار کی پہلی اہلیہ سیما کپور کا انکشاف

جگہ Jun 24, 2026 IDOPRESS

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی اداکارہ اور مصنفہ سیما کپور نے اپنی مختصر ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ اوم پوری کے معاشقے سے متعلق جاننے کے بعد میری زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو گئی تھی، اس دوران میں حاملہ تھی، صدمے کے سبب میرے لیے میری قیمتی ترین شے میرا ہونے والا بچہ زندہ نہیں بچ سکا تھا۔

سیما کپور کے مطابق اوم پوری کے صحافی اور مصنفہ نندیتا پوری سے معاشقے کی خبر ملنے پر میں اپنی والدہ کے پاس راجستھان چلی گئی تھی جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان فاصلے مزید بڑھ گئے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں