سعودی عرب میں پاکستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نمائش PIPEX کا کامیاب انعقاد

حیاتیات Jul 28, 2026 IDOPRESS

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی سب سے بڑی نمائش PIPEX International Property Expo کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں سعودی شہریوں، پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ دو روزہ نمائش میں پاکستان کی 17 معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں نے اپنے رہائشی، کمرشل اور ہاؤسنگ منصوبے پیش کیے، جبکہ شرکاء نے مختلف سرمایہ کاری کے مواقع میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ سرمایہ کاروں کو کمپنیوں کے نمائندوں سے براہِ راست ملاقات، منصوبوں کی تفصیلات جاننے اور سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔

نمائش میں شریک متعدد اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں نے پاکستانی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں