27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب

حیاتیات Jul 19, 2026 IDOPRESS

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا، جو ووٹ مانگنے آئے اس سے پوچھنا اپنے صوبے میں کیا کرکے آئے ہو؟

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی ترقی سے پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے، نواز شریف نے 13 ویں ترمیم کے ذریعے کشمیریوں کو حقوق دیئے، نواز شریف نے جو بجٹ کشمیر کو دیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر میں 100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا، جیسے پنجاب میں مریم نواز نے ترقی کی مثال قائم کی اسی طرح کشمیر میں بھی ترقی ہو گی۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں