
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان سردار تنویر الیاس کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
24نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان سردار تنویر الیاس کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،سردار تنویر الیاس حلقہ ایل اے 25 نیلم ون سےصرف تین ہزار 242 ووٹ حاصل کر سکے۔
