
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہمارا اثاثہ ہیں، مزدوروں کیلئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
