سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کے داخل ہونے کی کوشش میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 72 ہوگئی

حیاتیات Aug 3, 2026 IDOPRESS

سیوٹا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی افریقہ میں واقع سپین کے زیر انتظام علاقے سیوٹا میں ہزاروں تارکین وطن کے داخل ہونے کی کوشش میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے اور ہجوم میں کچلے جانے سے ہوئیں۔ جمعرات سے اب تک مراکش سے 50 ہزار سے زائد افراد سیوٹا میں داخل ہوئے جن میں سے 48 ہزار 300 افراد رضاکارانہ طور پر واپس جا چکے ہیں۔بعض تارکینِ وطن سمندر میں ڈوب گئے تھے جبکہ کچھ افراد سرحدی باڑ کے قریب بھگدڑ اور ہجوم میں کچلے جانے سے جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حالیہ آمد مئی 2021 کے بحران سے بھی کہیں بڑی تھی، جب صرف2 دن میں تقریباً 12 ہزار افراد مراکش سے سیوٹا میں داخل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ سیوٹا 1580 سے سپین کے زیرِ انتظام ہے اور میلیلا کے ساتھ افریقی سرزمین پر یورپی کنٹرول کے حامل2 علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ سپین اور یورپی یونین میں پناہ کے متلاشی افراد اور تارکینِ وطن کے لیے اہم داخلی راستہ سمجھا جاتا ہے.

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں