
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس اور چہلم کے موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے پیش نظرمیٹرو بس سروس آج مکمل طور پر معطل رہے گی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کا پورا روٹ اور تمام سٹیشنزعارضی طور پر بند کر دیئے گئےہیں، جبکہ سروس آج پورا دن بند رہے گی۔
اورنج لائن ٹرین سروس معمول کےمطابق بحال،آپریشن جاری ہے،سپیڈوبس کےتمام روٹس معمول کے مطابق فعال مسافروں کے لیے سروس دستیاب ہے۔
