پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست

حیاتیات Aug 4, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے چین کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی چینی حکام کے ساتھ ری فنانسنگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے، شرائط و ضوابط جلد فائنل ہونے پر یہ رقم رواں ماہ کے دوران ہی دوبارہ موصول ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق رقم جلد موصول ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملے گا، گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کی گئی جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض اتارا گیا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال مرکزی بینک تقریبا 7 ارب ڈالر سے زائد انٹربینک مارکیٹ سے خریداری کی توقع رکھتا ہے، انٹربینک سے خریدے ڈالرز بیرونی ادائیگیوں کیلئے اور زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں