لاہور میں مزید بارش ہوگی یا نہیں، نئی پیشگوئی کر دی گئی

حیاتیات Aug 7, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے جس کے زیر اثر لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم قدرے خوش گوار ہوگیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اگست کی رات آنے والا نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشیں برسائے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات آنے والے نئے سسٹم کے تحت مزید دو سے تین روز بارشوں کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں