بھارت میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، جھارکھنڈ میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

توانائی Aug 5, 2026 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں منگل کے روز ہونے والی شدید بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات پیش آئے۔ ان حادثات میں سب سے زیادہ متاثر ضلع گریڈیہ رہا، جہاں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت ان کسانوں اور زرعی مزدوروں کی تھی جو بارش کے باوجود کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اچانک گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے سے انہیں سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا، جبکہ مختلف مقامات پر کم از کم 7 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعدد علاقوں میں سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ امدادی ادارے متاثرین کی بحالی اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے سرگرم ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں