اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ

چپ ٹیک Aug 6, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ہونے والے تمام اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں