آزاد کشمیر الیکشن :ایل اے-17 حویلی کےحتمی نتیجے میں تاخیر ، سیاسی کشیدگی بڑھ گئی، پولنگ بیگزمظفرآباد طلب

حیاتیات Aug 12, 2026 IDOPRESS

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر الیکشن :ایل اے-17 حویلی کےانتخابی نتیجے میں تاخیر ، سیاسی کشیدگی بڑھ گئی، پولنگ بیگزمظفرآباد طلب کر لیے گئے ۔

’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے-17 حویلی کے پولنگ بیگز ہنگامی بنیادوں پر مرکزی دفتر مظفرآباد طلب کر لیے، تاہم حلقے کا حتمی نتیجہ تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔ سخت سیکیورٹی میں ووٹوں سے بھرے پولنگ بیگز حویلی سے براستہ باغ مظفرآباد پہنچائے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے-17 حویلی کے پولنگ بیگز کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے انہیں مرکزی دفتر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حلقے کے انتخابی نتیجے میں تاخیر کے باعث سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے، دونوں امیدوار اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں