
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا پورے پاکستان کی عوام کا دھرنا بن گیا ہے، پشاور کے دھرنے میں نوجوانوں کا جمع غفیر تھا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تحریک میں وکلا برادری بھی شامل ہورہی ہے، کراچی میں کل بڑا جلسہ عام ہوگا، ہفتے کے دن دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیمتیں کم کرنا پڑیں گی، حکومت نے پیٹرول پر لیوی کیوں لگائی ہوئی ہے؟ طالب علم اپنی فیس جمع کرنے کیلئے رات کو جاب کرتے ہیں۔
