نومنتخب بنگلادیشی صدر مرزا فخرالاسلام عالمگیر آج عہدے کاحلف اٹھائیں گے

ٹیک Aug 21, 2026 IDOPRESS

ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمراں جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے رکن، نو منتخب بنگلادیشی صدر مرزا فخرالاسلام عالمگیر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین کے مطابق صدارتی انتخاب میں مرزا فخر الاسلام عالم گیر نے 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں اتحاد کے امیدوار اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین اولی احمد کو 88 ووٹ ملے۔

صدارتی انتخاب سابق صدر محمد شہاب الدین چپّو کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونے والے عہدے پر کروایا گیا، سابق صدر نے 24 جولائی کو استعفیٰ دیا تھا۔


بنگلا دیش کے آئین کے تحت صدر کا عہدہ خالی ہونے کے 90 دن کے اندر نئے صدر کا انتخاب لازمی ہے۔

نو منتخب صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر آج (جمعے کی) شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں