پاکستان کا انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز، چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دیدی

حیاتیات Aug 21, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائپےکو 0-3 سے شکست دے دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائپے کے خلاف 25-20، 25-10 اور 25-23 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ چائنیز تائپے 29 پوائنٹس بنا سکا، بلاک میں پاکستان کو 8-7 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 6-0 سے سبقت حاصل کی۔

انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ دوحہ میں جاری ہے، ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل ایران کے خلاف کھیلےگا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں