
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں مشترکہ اتحاد قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، علامہ راجا ناصرعباس، اسد قیصر، جنید اکبر اور سلمان اکرم راجا شریک ہوئے، اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، کامران مرتضٰی، مولانا عبدالواسع اور انجینئر ضیاء الرحمان بھی شریک ہوئے۔
